ووڈا فون صارفین کا ڈیٹا برطانوی انٹلیجنس کمپنی کو فراہم کررہی ہے

نئی دہلی ۔ 10 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزارت داخلہ نے ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون پر صارفین کا ڈیٹا خفیہ طورپر برطانوی انٹلیجنس اور سکیورٹی تنظیم کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا۔ کمپنی نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ وزارت داخلہ کی انٹرنل سکیورٹی ڈیویژن کی دستاویزات کے مطابق ووڈا فون نے زیرزمین کیبلس نٹورک کی برطانوی سرکاری کمیونیکیشن ہیڈکوارٹرس تک خفیہ طورپر رسائی یقینی بنائی ۔ ووڈا فون اور امریکی کمپنی ویری زون نے سمجھا جاتا ہے کہ برطانوی کمپنی کے ساتھ خفیہ اشتراک کیا ہے اور وہ صارفین کے فون کالس ، ای میل پیامات اور دیگر ترسیلات کی تفصیل اس کمپنی کو فراہم کررہے ہیں۔ ووڈا فون نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے ایسی کوئی تشویش اب تک ظاہر نہیں کی ہے ۔