ملے پلی ڈیویژن میں فیروز خاں تلگو دیشم نامپلی اسمبلی امیدوار کا پیدل دورہ ، عوام سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : جناب فیروز خاں تلگو دیشم امیدوار 13 اپریل کو حلقہ اسمبلی نامپلی کا پیدل دورہ کیا جو مختلف علاقوں جیسے افضل ساگر ، مانگوڑ بستی ، جٹ کیفے ، بھارت گراونڈ اور اولڈ ملے پلی میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ عوام نے جگہ جگہ فیروز خاں کا والہانہ استقبال کیا ۔ اور بکثرت گلپوشی اور مصیبت کے وقت پانی مہیا کروانے پر شکریہ بھی اداکیا اور اکثر لوگ نے کہا ہے کہ آپ جیسے جواں سال تعلیم یافتہ قائد کی سخت ضرورت ہے تاکہ بنیادی مسائل کو حل کروانے کے علاوہ حلقہ اسمبلی نامپلی برق رفتاری سے ترقی کرے ۔ فیروز خاں نے عوام کے اس ردعمل پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ نامپلی میں باشعور رائے دہندے ہیں مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ میرا کیا ہوگا کیوں کہ آپ لوگوں پر مکمل اعتماد ہے ۔ فیروز خاں نے مزید کہا کہ میں کام کر کے ووٹ کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں ۔ میں ووٹ مانگنے کا حقدار ہوں ، دس سال تک حلقہ نامپلی کا کامیاب امیدوار کیا کیا ہے آپ ہی بتائیں ؟ اب مزید دھوکہ مت کھائیں ، میں آپ کے حلقہ میں ہی رہتا ہوں ۔ میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں ۔ اب جو امیدوار ہمارے مقابلہ میں ہے مقامی ہی نہیں ہے نہ ہی عوام سے کوئی رابطہ اور نہ ہی نامپلی کے بارے میں کچھ معلومات ہیں ۔ ایسے میں میری شکست کے باوجود آپ کے درمیان ہوں ، بنیادی مسائل کو ذاتی اخراجات سے حل کرنے کی حتی الامکان کوشش کیا ہوں ۔ طلباء ہو طالبات ، خواتین ہو کہ نوجوان سب میرے کام سے خوش ہیں ۔ کچھ لوگ سازشوں کے ذریعہ آپ کو بھٹکانے کی کوشش کریں گے ۔ ایسے لوگوں سے ضرور پوچھئے کہ آپ نے کیا کیا ہے ۔ ہمارا بجٹ کیوں واپس ہوتا ہے پچاس سال میں بنجارہ ہلز ترقی کر گیا اولڈ سٹی ویسا ہی کیوں ہے کیوں بنک والے آج بھی پرانے شہر کے لوگوں کو قرضہ جات نہیں دیتے ۔ فیروز خاں نے 14 اپریل صبح 8 بجے سیتارام باغ ، کومٹ کنٹہ ، ڈاکٹر ذاکر حسین کمیونٹی ہال کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی یہاں بھی لوگوں نے فیروز خاں کے کام کی کافی ستائش کی اور کہا ہے کہ فیروز خاں ایک سیکولر امیدوار کی حیثیت سے پہلی بار ہندو اور مسلمانوں دونوں کے ہر دلعزیز بن گئے ان کو ووٹ دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔۔