ووٹوں کی گنتی کے دن سڑکوں پر آتشبازی پر پابندی

حیدرآباد ۔/3فبروری، ( آئی این این ) سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے 5فبروری کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سلسلہ میں ووٹوں کی گنتی کے دوران سڑکوں پر آتشبازی پر پابندی عائد کی ہے۔ کمشنر نے جیتنے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر آتشبازی نہ کریں۔ نظم و نسق کی برقراری اور امن و امان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس نے دونوں شہروں میں آتشبازی پر امتناع عائد کیا ہے۔ کمشنر نے انتباہ دیا کہ کوئی بھی شخص ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا وہ مستوجب سزاء ہوگا۔ یہ احکامات 5 فبروری کی صبح 6بجے سے 24گھنٹوں کیلئے نافذ رہیں گے۔