حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) نظام آباد لوک سبھا حلقہ کی حساس نوعیت اور امیدواروں کی بڑھی چڑھی تعداد کے پیش نظر ووٹوں کی گنتی کے دن پولیس نے وسیع بندوبست کیا ہے۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر جیتندر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد حلقہ زائد فورس تعینات رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ میں بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے ۔
جونیر کالجس کے کنٹراکٹ فیکلٹیز کی خدمات کی تجدید کے احکام
حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) سکریٹری محکمہ تعلیمات بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ حکومت نے 4250 کنٹراکٹ فیکلٹی کی خدمات کی تجدید یا برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سال 2019 20 کے تعلیمی سال کیلئے سرکاری جونیر کالجوں میں خدمات انجام دینے والے پارٹ ٹائم اسٹاف ، ووکیشنل اسٹریم اور اوٹ سورسنگ پرسونل پر اس کا اطلاق ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجدید کی شرائط داخلوں سے متعلق ضرورتوں کی بنیاد پر ہوگی ۔