ووٹنگ مشینوں و وی وی پیاٹ پر شعور بیدار کرنے مہم

حیدرآباد 29 ستمبر ( این ایس ایس ) کمشنر جی ایچ ایم سی و ضلع الیکٹورل آفیسر ایم دانا کشور نے آج ایک موبائیل ویان کا معائنہ کیا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور وی وی پیاٹس رکھے گئے ہیں ۔ اس کا مقصد شہریوں میں شعور بیدار کرنا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانا کشور نے کہا کہ تشہیری مہم کے ذریعہ عصری الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںاور وی وی پیاٹس کے کام کرنے کے طریقہ سے شہریوں کو واقف کروایا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع ‘ سکندرآباد ‘ خیریت آباد اور چارمینار زونس کیلئے تین موبائیل ویانس کو اس مہم کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ویانس میں ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے علاوہ ایک وی وی پیاٹ بھی نصب کیا جائیگا اور یہ ہر دو وارڈ کیلئے رہیگا جہاں کمیونٹی ہالس ‘ پارکس اور وارڈ دفاتر میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائیگا تاکہ عوام میں اس تعلق سے شعور بیدار کیا جاسکے ۔