حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں اور سیکوریٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں لیکن عوام میں ایک تشویش ہے کہ ان کا ووٹر کارڈ نہیں ہے تو کیا شناختی کارڈ کیلئے کوئی اور کارڈ استعمال کیا جاسکتا ہے ؟ ایسے میں اس بات کی اجازت ہے کہ ووٹر کارڈ کے علاوہ چند ایسی شناخت بھی موجود ہیں جنہیں شناختی کارڈ کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں مندرجہ ذیل قابل ذکر ہیں ۔ پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، پان کارڈ ، آدھار کارڈ ، سرویس کارڈ جو کہ مرکزی یا ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہو جس پر فوٹو موجود رہے ، این پی آر کے تحت آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ اسمارٹ کارڈ ، وزارت لیبر کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ ، فوٹو کے ساتھ پنشن دستاویزات ۔ 7 دسمبر کو حق رائے سے استفادہ کے وقت ان میں سے کوئی بھی کارڈ شناختی کارڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔۔