ووٹر لسٹ میں ردوبدل کانگریس سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) ووٹر لسٹ مسئلہ پر کانگریس ، ٹی آر ایس کو سپریم کورٹ میں کھینچے گی ۔ فہرست رائے دہندگان میں ردوبدل کا تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے صدر آل انڈیا کانگریس راہول گاندھی نے معاملہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی پارٹی کو ہدایت دی ہے اور کانگریس کے ممتاز لیڈر ابھیشیک سنگھوی کو تمام درکار تفصیلات حوالہ کی گئی ہیں ۔ سپریم کورٹ میں درخواست پیش کی جائے گی کہ انتخابات منعقد کرنے سے پہلے ووٹر لسٹ سے ہذف گئے نام دوبارہ شامل کئے جائیں۔