حیدرآباد۔/19 ستمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی نے تلنگانہ کے فہرست رائے دہندگان میں بے قاعدگیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ۔ ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر ووٹوں کو خارج کرنے کے خلاف درخواست داخل کی ہے۔ انہوں نے اپنی پٹیشن میں بتایا کہ لاکھوں ووٹوں کو فہرست رائے دہندگان سے خارج کردیا گیا ہے۔ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے بھرپور موقع فراہم کرنے کے بعد ہی ریاست میں انتخابات کرانے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی اپیل کی ۔ سپریم کورٹ نے ششی دھر ریڈی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔اور آئندہ ہفتہ اس کی سماعت کی جائے گی۔