ووٹر لسٹ سے نامو ںکا اخراج ‘ الیکشن کمیشن ذمہ دار

جلد بازی میں انتخابات کے انعقاد سے غلطیاں ‘ پردیش کانگریس
حیدرآباد 8 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس الیکشن کمیشن رابطہ کمیٹی کے کنوینر جی نرنجن نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست میں فہرست رائے دہندگان سے ہزاروں ناموں کے اخراج کیلئے صرف الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمیشن کی غلطی کے نتیجہ میں ہزاروں افراد اپنے رائے دہی کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حیرت ظاہر کی کہ کمیشن اس صورتحال میں آئندہ سال جنوری میں کس طرح سے گرام پنچایت انتخابات منعقد کر پائیگا ۔ ایک بیان میںنرنجن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس پولنگ کیلئے 5 مارچ 2019 تک کا وقت تھا اس کے باوجود کمیشن نے انتخابات کے انعقاد میں جلد باز؁ کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے جلد بازی میں انتخابات میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد اپنے حق رائے دہی سے محروم ہوگئے ۔ جلد بازی میں ہزاروں ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے اخراج عمل میں لادیا گیا تھا ۔