نئی دہلی،یکم جولائی(سیاست ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن نے ملک میں باقی ماندہ ووٹروں کے اندراج اور فرضی ووٹروں کے نام خارج کرنے کیلئے آج سے خصوصی رجسٹریشن مہم شروع کی ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔کمیشن نے نئے ووٹر کے طور پر 18سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو شامل کرنے کا خاص ہدف رکھا ہے۔ ایک سے زیادہ مقامات پر درج ناموں کو فہرست سے خارج بھی کیا جائے گا۔کمیشن نے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے ۔ ہر علاقے میں پولنگ مراکز کے پاس دو روزہ کیمپ لگائے جائیں گے۔