ووٹرلسٹ میں بے قاعدگیوں کی شکایت پر سماعت چہارشنبہ تک ملتوی

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائیکورٹ نے ووٹر لسٹ میں بے قاعدگیوں کی شکایت سے متعلق سماعت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل کرنے کے بعد چہارشنبہ تک کارروائی ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ کانگریس قائد ایم ششی دھر ریڈی نے تلنگانہ ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے کی بے قاعدگیوں پرسپریم کورٹ نے درخواست گذار کو ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی ۔ سپریم کورٹ کے احکامات وصول ہوتے ہی ہائیکورٹ نے اس درخواست کو سماعت کیلئے قبول کیااور قطعی فہرست کی اجرائی 8اکٹوبر کو جاری نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی الیکشن کمیشن نے آج جواب داخل کردیا جس کا جائزہ لینے کے بعد ہائیکورٹ نے چہارشنبہ تک کارروائی ملتوی کردیا ۔ ایم ششی دھر ریڈی نے ووٹرلسٹ سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا کے سی آر پر الزام عائد کرتے ہوئے 14 نکات پر ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی تھی ۔ ایم ششی دھر ریڈی کو یقین ہیکہ ووٹر لسٹ سے بے قاعدگیوں کو دور کرنے کے بعد ہی نئی فہرست رائے دہندگان کی مدد سے ریاست میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔