ووٹرسلپس طباعت میں سافٹ ویر کی رکاوٹ

حیدرآباد ۔ 2 ؍ ڈسمبر (سیاست نیوز) انتخابات میں رائے دہندوں کے فیصد میں اضافہ کرنے کیلئے ووٹرس سلپ کی تقسیم یا فراہمی ضروری ہوتی ہے مگر سافٹ ویر کے مسائل کی وجہ سے ووٹرس سلپس کی تقسیم میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں کیونکہ ووٹرس سلپس میں مکانات کے نمبرات سافٹ ویر میں نقص کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بوتھ لیول عہدیداروں کا کہنا ہیکہ مکانات کے نمبرات پرنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹرس کو تلاش کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور نتیجتاً ایک دن میں مکمل ہونے والے کام کو تین دن کا عرصہ درکار ہورہا ہے جبکہ جی ایچ ایم سی عہدیداران کا کہنا ہیکہ انتہائی عصری ٹکنالوجی دستیاب ہونے کے باوجود مرکزی الیکشن کمیشن کے افسران سافٹ ویر کے نقص کو دور کرنے میں ناکام ہیں۔