وولٹاس چیرمین اشاعت حسین سبکدوش

نئی دہلی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹاٹا گروپ کی کمپنی وولٹاس نے آج کہا کہ اس کے چیرمین اور ڈائرکٹر اشاعت حسین کمپنیوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ ٹاٹاسنس کے بورڈ پر نان ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر اشاعت حسین نے کمپنی کی ریٹائرمنٹ پالیسی کے پیش نظر دوبارہ تقرری قبول کرنے سے منع کیا ہے۔ وولٹاس نے بی ایس ای میں درج کرائے گئے بیان میں کہا کہ اشاعت حسین کے فیصلے کے بعد وہ 28 اگست 2017ء سے کمپنی کے ڈائرکٹر و چیرمین کی حیثیت سے سبکدوش ہوچکے۔ وولٹاس کے علاوہ اشاعت حسین ٹاٹا اسکائی کے چیرمین ہیں جو ہندوستان میں ڈی ٹی ایچ سرویسیس فراہم کرتی ہے۔