ونیزویلا کے بحران میں شدت ، امریکی تحدیدات کا اثر

واشنگٹن ۔ /28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی تحدیدات اتوار کے دن سے ونیزویلا پر بھی نافذ ہوگئے جس سے تیل کی برآمدات پر امتناع عائد ہوگیا جو ونیزویلا کی معیشت کی شہہ رگ ہے ۔ واشنگٹن کو امید ہے کہ اس سے ملک کے دائیں بازو حامی صدر نکولس ماجورو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی مہم متاثر ہوگی ۔ امریکہ کسی بھی ملک کے خلاف جو سرکاری ملکیت پٹرولیم کمپنی ڈیلی ونیزویلا یا کسی اور کارخانہ کے خلاف جس میں کم از کم کمپنی کے 50 فیصد حصے ہوں کارروائی کرسکتا ہے ۔ جمعہ کے دن ہی صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ وزیر خارجہ جارج اریزا کے امریکہ میں موجود اثاثہ جات منجمد کردے گا ۔ انتظامیہ نے توثیق کی تھی کہ اس کے مادورو سے بات چیت کے کوئی ارادے نہیں ہے ۔