کراکس ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ونیزویلا کی ایک جیل میں آتشزدگی کے واقعہ میں 17 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں 9 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جو کارابوبو کی ٹوکویوٹو جیل میں رونمائی ہوئی۔ پراسیکیوٹر کے دفتر سے یہ بات کہی گئی حالانکہ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے لیکن ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ زخمیوں کا والینشیا میں واقع ایک ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔ آتشزدگی کا واقعہ جیل کی یونٹ 1J میں پیش آیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ لاطینی امریکہ میں ونیزویلا ایک ایسا ملک ہے جہاں کے جیل خانوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ دائیں بازو کے گروپس کی یہ شکایت ہے کہ جیل کی حالت میں سدھار لانے کے حکومت کے منصوبوں پر عمل آوری نہیں کی جاتی۔ کئی قیدی ایسے ہیں جن کے مقدموں کی سماعت کیلئے برسوں گذر جاتے ہیں اور وہ جج یا عدالت کی شکل تک نہیں دیکھ پاتے۔