ونیزویلا میں ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی قدر 60 ڈالرس

کراکس ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا میں حکومت کو اس وقت لیکوئیڈیٹی بحران کا سامنا ہے جسکی یکسوئی کیلئے ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی قدر 60 ڈالرس مقرر کی گئی ہے۔ تاہم اسکی قیمتوں میں تیل کی مارکٹ کی قیمتوں کے مطابق تبدیلیاں ہوتی رہینگی۔ یاد رہیکہ لاطینی امریکی ملک میں تیل کے کافی ذخائر پائے جاتے ہیں لیکن اسکے باوجود ملک کی معیشت غیرمستحکم ہے اور کسی نہ کسی بحران کا سامنا کرتی رہتی ہے۔ بہرحال 20 فروری تا 19 مارچ کے درمیان 38.4 ملین کے ’’پٹرویونٹ‘‘ کا پری سیل بھی منعقد ہوگا۔ ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی قیمت ونیزوئلن تیل کے وسط جنوری میں ایک بیارل تیل کی قیمت پر منحصر ہوگی۔