ونیزویلا میں پرامن تبدیلی کی اپیل کرتی ہوں: وزیرخارجہ کینیڈا

اوٹاوا 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے جنوبی امریکی ملک ونیزویلا میں جمہوریت کی پرامن تبدیلی کیلئے حمایت کرنے کیلئے عوام سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔ فری لینڈ نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ ہمیں ونیزویلا کے لوگوں کی قیادت میں جمہوریت کی پرامن تبدیلی کی حمایت کرنے کیلئے ساتھ مل کر کھڑے ہونا چاہے ۔ ’’ اس سے قبل فری لینڈ نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ کینیڈ ا اور اسکے ساتھی ونیزویلا پر پابندیا ں کی فہرست کو توسیع دینے کے طریقوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔امریکہ اور اس کے حلیفوں کی طرف سے ونیزویلا کی سرحدوں پر انسانی امداد پہنچانے میں ناکام رہنے کے بعد اس جنوبی امریکی ملک میں موجودہ بحران کے متعلق منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہونے والا ہے ۔