ونیزویلا میں مظاہرین پر فائرنگ ،ایک ہلاک

کراکس، 23جون (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا میں مشرقی کراکس کے لا کارتولا فوجی اڈے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سلامتی دستہ کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس علاقے میں حال ہی میں ہوئے فسادات میں کم از کم 76 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مظاہرین کے مطابق فوجیوں نے مظاہرین کی بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے گولیاں چلائیں جو ممکنہ طورپر ربڑ کی تھیں اور اس کے بعد ایک نوجوان میدان میں گر گیا جسے اس کے ساتھی وہاں سے اپنے ساتھ لے گئے ۔ اس دوران قریب کے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی حالت میں دو لوگوں کو لایاگیا ہے ۔ یہ مظاہرین ایئر پورٹ سکیورٹی باڑ ھ کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے اور اس سے پہلے انہوں نے ایک ٹرک اور موٹرساکل کو نذر آتش کردیا تھا۔ شہر کے میئر نے بتایا کہ چاکاو میونسپل علاقہ کے ہاسپٹل میں زخمی حالت میں لائے گئے نوجوان ڈیوڈ جوس ویلینلا کی موت ہوگئی ہے ۔