واشنگٹن، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ونیزویلا حکومت سے ‘آزاد اور منصفانہ انتخابات’ کرانے کی اپیل کی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے کل ایک بیان میں کہا کہ ہم مدورو حکومت سے جمہوریت کو بحال کرنے ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے ، تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر اور غیر مشروط رہا کرنے ، وینزویلا کے لوگوں کے استحصال اور اقتصادی محرومی کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے مسٹر نکولس مدورو کے وینزویلا کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر نئی پابندی عائدکرنے کا اعلان کیا تھا۔