ونود کامبلی کی بیوی کا برسرموقع کرارا جواب

ممبئی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ گلوکار اَنکت تیواری کے والد کی جانب سے پولیس میں شکایت کے صرف ایک گھنٹے بعد جبکہ سابق انڈین کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی جو ممبئی مال میں کی گئی تھی، کامبلی نے اپنی بیوی کی حمایت کی اور انکت تیواری اور ان کے بیٹوں پر تنقید کی۔ ونود کامبلی نے انکشاف کیا کہ مَیں کڈ سیکشن میں بیوی کے ساتھ تھا کہ یہ شخص میری بیوی کے بالکل قریب سے گذرتے ہوئے اسے نامناسب انداز میں عقب سے چھوا۔ میری بیوی نے انہیں فوری یہ حرکت کرتے ہوئے برسرموقع پکڑ لیا اور اسے تھپڑ رسید کیا۔