ممبئی ۔ /30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق کرکٹر ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ ان دونوں کے خلاف پولیس میں گھریلو تشدد کی شکایت کی گئی ہے ۔ باندرہ پولیس نے کل کامبلی اور انکی اہلیہ کو ان کی خادمہ کی جانب سے شکایت پر ایف آئی آر جاری کیا ۔ خادمہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے مالک انہیں مناسب مزدوری نہیں دے رہے ہیں ۔