سڈنی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکہ جس کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 6.9ریکارڈ کی گئی ۔ بحرالکاہل کے مجمع الجزائر میں محسوس کیا گیا ‘ تاہم کسی نقصان کی فوری طور پراطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ کا مبدہ شمال ۔ شمال مغرب میں 81کلومیٹر کے فاصلہ پر 35کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ بحرالکاہل کے سونامی انتباہ مرکز نے ابتداء میں تباہ کن سونامی کی موجیں اٹھنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ‘ تاہم بعدازاں کہا کہ خطرہ ٹل گیا ہے اور اب ساحلی علاقہ میں تباہ کن سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔فورٹ ولا کے شہریوں کو جھٹکے کا احساس ہوا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
برطانیہ میں طیارہ سے پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارہ کا یوٹرن
لندن۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) اسپین جانے والا ریم ایئر کا ایک طیارہ شہر کی فضاء میں ایک پرندہ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اُسے یوٹرن لینا پڑا اور وہ یکم اپریل کو ایئرپورٹ مانچسٹر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ پائیلٹ نے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد مانچسٹر ایئرپورٹ کا رُخ کرلیا تھا اور کنٹرول ٹاور کو ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی تھی جس کی وجہ سے اُسے اترنے کی اجازت دے دی گئی‘ تاہم اُس وقت تک اس کا ایک گھنٹے کا ایندھن ضائع ہوچکا تھا جس کی وجہ سے اس کے وزن میں کافی کمی واقع ہوگئی تھی ۔