ونسٹن چرچل کے دستخط والے خفیہ دستاویزات کی نیلامی

لندن ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سابق وزیراعظم آنجہانی ونسٹن چرچل کے ذریعہ دستخط کئے گئے کچھ خفیہ دستاویزات جن میں وہ دستاویز بھی شامل ہے جس میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان ایک سرنگ کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، کو نیلام کیا جائے گا۔ چرچل کے ذریعہ طبع شدہ اصلی نوٹ جو انہوں نے بحیثیت فرسٹ لارڈ آف ایڈمرلٹی دستخط کئے تھے، جسے ’’چینل ٹنل ڈاکیومنٹ‘‘ کہا جاتا تھا اور جس میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان ایک سرنگ کی تعمیر میں پائے جانے والے اس خطرہ کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اس وقت کیا ہوگا جب فرانس انگلینڈ کا دشمن بن جائے۔ 12 جون 2014ء کی تاریخ والی اس دستاویز میں چرچل نے فرانس کی جانب سے حملہ کی صورت انگلینڈ کے دفاع کے طریقوں پر اپنی رائے پیش کی تھی۔ دستاویزات کا نیلام برطانیہ میں 6 جولائی کو ہوگا۔