احمدآباد ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عشرت جہاں کیس میں معطل شدہ آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونزارا کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ ونزارا نے ضمنی چارج شیٹ کی نقل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سی بی آئی نے اپنے احکام کل تک کیلئے محفوظ رکھے ہیں۔