شرڈی ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج تعجب ظاہر کیا کہ کسی کو بھی ’’وندے ماترم‘‘ گانے میں کوئی مسئلہ کیونکر ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ وندے ماترم کا مطلب مادروطن کو سلام ہے اور اس گیت نے ملک کی تحریک آزادی کے دوران کروڑوں لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ وہ مہاراشٹرا کے ضلع احمدنگر میں اس مندروں کے ٹاؤن میں ایک تقریب کے موقع پر مخاطب تھے۔انھوں نے سائی بابا کو آفاقی گرو قرار دیا۔
دہلی کے اسپتال میں آتشزدگی
مریضوں کا تخلیہ کرنا پڑا
نئی دہلی ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی دہلی کے پریت وہار میں واقع ایک اسپتال میں مہیب آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا اور وہاں سے 92 مریضوں کا تخلیہ کرنا پڑا۔ پولیس نے کہا کہ میٹرو ہاسپٹل اینڈ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سکنڈ فلور میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے نتیجے میں بعض مریضوں کو بھی زخم آئے۔ استپال کے عہدہ دار نے بتایا کہ 43 مریضوں کو میٹرو ہاسپٹل نوئیڈہ کو بھیجا گیا جبکہ دیگر کو قریبی دواخانوں کو منتقل کیا گیا ہے۔