ولیعہد ڈنمارک کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کے ولی عہد شہزادہ فریڈریک ہنریک انڈریے نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ اتوار کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں شاہی محل میں ملاقات کی۔ ڈینش ولی عہد کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی روابط کو فروغ دینے سے بھی اتفاق کیا۔