واشنگٹن /26 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیری پوٹین نے آج صدر امریکہ بارک اوباما کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں قائدین نے یوکرین کی صورت حال، دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ کی خطرناک پیش رفت، ایران نیوکلیئر مداکرات اور دیگر کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے دولت اسلامیہ کا مقابلہ کرنے اور یوکرین کی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔ دونوں نے مشرق وسطی میں تبدیلیوں، شام کی تبدیلیوں اور ایران کے نیوکلیئر مذاکرات پر بھی بات چیت کی۔ یوکرین کی صورت حال بھی موضوع گفتگو تھی۔ یوکرین کا بحران سرد جنگ کے بعد یورپ اور روس کے درمیان پہلی بار بدترین کشیدگی کی وجہ بن گیا ہے۔