متولیان اور انتظامی کمیٹیوں سے تعاون کی خواہش، سی ای او وقف بورڈ کا بیان
حیدرآباد ۔ 16 مئی (پریس نوٹ) آندھراپردیش اسٹیٹ وقف بورڈ کے ذریعہ عوام کو اطلاع دی جاتی ہیکہ متولیان وقف، انتظامی کمیٹی اور عہدیداران وقف سے وقف فنڈ اور کرایہ جات وغیرہ کی بابت بہت زیادہ بقایہ جات وصول طلب ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی امور میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اس لئے حسب الحکم جناب محمد جلال الدین اکبر عہدیدار مجاز (کامپیٹینٹ اتھاریٹی) شہر حیدرآباد و سکندرآباد کیلئے دو خصوصی ٹیمیں زیرنگرانی فلاح الدین انصاری، ایگزیکیٹیو آفیسر اور جناب ایم اے غفار آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تشکیل دی گئی ہیں۔ جن کے موبائیل نمبرات بالترتیب 9885023656 اور 7675826644 ہیں۔ دونوں ٹیمیں من ابتداء 18 مئی 2015ء لغایتہ 4 جون 2015 دونوں شہروں کا دورہ کریں گے۔ لہٰذا شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے متولیان، انتظامی کمیٹیوں اور کرایہ داران وقف سے خواہش کی جاتی ہیکہ متذکرہ بالا خصوصی ٹیموں سے ربط کرکے اپنے ذمہ ادا طلب رقومات تحت وقف فنڈ و کرایہ جات وغیرہ یکمشت ادا کرکے رسائید حاصل کرلیں۔ اسی طرح تمام اضلاع میں بھی متعلقہ انسپکٹر صاحبین من ابتداء 18 مئی 2015ء لغایتہ 4 جون 2015ء دورہ کریں گے۔ لہٰذا اضلاع کے متولیان، انتظامی کمیٹیوں اور کرایہ داران وقف سے خواہش کی جاتی ہیکہ وہ انسپکٹر صاحب متعلقہ سے ربط پیدا کرکے اپنے ذمہ ادا طلب رقومات تحت وقف فنڈ و کرایہ جات وغیرہ یکمشت ادا کرکے رسائید حاصل کرلیں۔ جمیع متولیان، انتظامی کمیٹیوں اور کرایہ داران وقف سے اس سلسلہ میں تعاون کی امید کی جاتی ہے۔