وقف اراضی بے قاعدگیوں کی سی آئی ڈی تحقیقات

ممبئی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا حکومت نے اعلان کیا کہ وقف بورڈ کی اراضی کے سودوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کی سی آئی ڈی کی جانب سے تحقیقات کروائی جائیں گی۔ ریاستی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور دلیپ کامبلے نے یہ اعلان ریاستی قانون ساز اسمبلی میں بجٹ کے مطالبات پر مباحث کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ مباحث کے دوران یہ مسئلہ ایک رکن مقننہ امتیاز جلیل نے اٹھایا تھا۔ وقف بورڈ کی ملکیت 93 ہزار ایکر اراضی تھی لیکن دستیاب اراضی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔