وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ جات کی تردید : مدھوگوڑ

سیاسی کیرئیر کو متاثر کرنے کی کوشش : گن فاونڈری کارپوریٹر کا بیان
حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : کانگریس پارٹی کارپوریٹر گن فاونڈری ڈیویژن مسٹر مدھوگوڑ نے اپنے ایک تردیدی بیان میں بتایا کہ ان پر گوشہ محل ڈیویژن میں واقع وقف اراضیات پر ناجائز طور پر قبضہ جات کا جو الزام لگایا گیا ہے وہ بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ وہ صاف و شفاف کردار کے حامل ہیں وہ اس طرح کے ناجائز قبضہ کے واقعات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ان پر تلگو دیشم قائد مسٹر ایم آنند کمار گوڑ نے وقف اراضیات پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کا جو الزام لگایا ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔ ان کا خاندان ہمیشہ سے ہی صاف کردار کا حامل ہے اور ان کے بھائی سابق وزیر مکیش گوڑ کا بھی ناجائز قبضہ جات کے معاملہ میں کوئی رول نہیں ہے ۔ مدھو گوڑ نے کہا کہ بعض افراد ان کے سیاسی کیرئیر کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔۔