وقف اراضیات پر قبضہ کرنے والوں کو سزا دینے ہنمنت راؤ ایم پی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ نے آج مطالبہ کیا کہ حکومت وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کو سزا دے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ تقریبا 50 ہزار کروڑ روپئے مالیتی وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضے کئے گئے ہیں ۔ حکومت کو اس طرح کے قبضوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔ سی بی سی آئی ڈی انکوائری سے بے قاعدگیاں ثابت ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رقم کی بازیابی کرتے ہوئے اقلیتوں کو روزگار اور جاب کے مواقع فراہم کرسکتی ہے ۔۔