وقت کی اہمیت

بچو!  وقت ہمیشہ جاری و ساری ہے۔ وقت آگے ہی آگے بڑھتا رہتا ہے اور اس قدر تیزی سے بڑھتا ہے کہ ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا، دن ہفتوں اور ہفتے مہینے اور مہینے سال میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ یہ تبدیلی اتنے دبے پاؤں ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس کا احساس تک نہیں ہوتا اور جب خیال آتا ہے تو وقت بہت آگے نکل چکا ہوتا ہے ۔
وقت ہر ایک انسان کو موقع فراہم کرتا ہے۔ وقت پر اپناسارا کام کرنا چاہئے۔وقت ایسے اسباب اور وسائل مہیا کرتا ہے جس کا فائدہ اٹھاکر انسان ترقی کرسکتا ہے اپنی زندگی کی سنوارسکتا ہے۔ انسان کو بچپن، لڑکپن، جوانی اور بڑھاپا یہ سب وقت کے ہی حساب سے ہماری زندگی میں آتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جو وقت کی اہمیت نہیں سمجھتا وہ دنیا میں کہیں کا نہیں رہتا۔ جو وقت کی قدر کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے اور لوگ بھی اس کی عزت کرتے ہیں۔