حیدرآباد ۔ 11 اپریل (پریس نوٹ) مولانا محمد نصیرالدین ناظم وحدت اسلامی تلنگانہ نے کہا ہیکہ وقار اور ان کے ساتھیوں کا تلنگانہ پولیس کے ذریعہ سفاکانہ قتل ایک نہایت المناک واقعہ ہے جس پر ہر مسلمان کا دل شدید رنج و الم میں مبتلاء ہے۔ چنانچہ اس غم و غصہ کے اظہار کیلئے وحدت اسلامی کی جانب سے ایک احتجاجی جلسہ عام آج عیدگاہ اجالے شاہ ؒ سعیدآباد بعد نماز مغرب منعقد کیا جارہا ہے جسے حیدرآباد کی تمام مسلم جماعتوں کے نمائندے مخاطب کریں گے۔ نماز مغرب عیدگاہ اجالے شاہ ؒ میں ہی ادا کی جائے گی۔