حیدرآباد ۔ 30مئی ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ جے ڈی ( یو) کے صدر اور بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے قومی سطح پر بی جے پی کے زیر قیادت حکمراں این ڈی اے کے خلاف مختلف جماعتوں پر مبنی متبادل محاذ کی تشکیل کے نظریہ کی پیشکش کو مسترد کردیا اور کہا کہ وفاقی محاذ کا ماضی میں کیا گیاتجربہ آزمودہ ہے جو ناکام ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف محاذوں کی تشکیل کی کئی کوششیں اپنے ہی داخلی تضادات کے سبب ناکام ہوچکی ہیں ۔ وینکیا نائیڈو نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’ مودی کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ جن نام نہاد متبادل محاذوں کے باتیں کی جارہی ہیں ان میں شامل کئی قائدین وزیراعظم بننے کے خواہاں ہیں اور اس عہدہ کیلئے کوئی جائیداد مخلوعہ نہیں ہے ‘‘ ۔ بی جے پی کے چند قائدین کے متنازعہ تبصروں سے متعلق ایک سوال پر وینکیا نائیڈو نے جواب دیا کہ ان قائدین کو پارٹی کے مقررہ خطوط کی پابندی کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ بعض افراد کہیں کچھ اور کہیں کچھ اور باتیں کیا کرتے ہیں ۔
سی آئی ایس ایف کی حیدرآباد اکیڈیمی کو قومی ایوارڈ
نئی دہلی ۔ 30مئی ( پی ٹی آئی ) سنٹرل انڈسٹرئیل سکوریٹی فورسیس ( سی آئی ایس ایف ) کی حیدرآباد میں واقع نیشنل انڈسٹرئیل سیکوریٹی اکیڈیمی ( نیسا) جو جو نیم فوجی اور پولیس عہدیداروں کو تربیت دیتی ہے ‘یہاں منعقدہ ایک تقریب میں ’’ بہترین تربیتی مہارت‘‘ کا قومی ایوارڈ دیا گیا ۔ محکمہ سرکاری ملازمین و تربیت کے زیراہتمام 28مئی کو منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ نے نیساکو انفراسٹرکچر کے فروغ اور تربیت کے بہترین ادارہ کا ایوارڈ پیش کیا ۔ سی آئی ایس ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ خدمات کا واحد ادارہ ہے جس کو اس مرتبہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ یہ اکیڈیمی 1969 کے دوران حیدرآباد میں قائم کی گئی تھی ۔