نئی دہلی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بینکوں سے کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے تمام وظیفہ یابوں کے آدھار اور موبائیل نمبرس حاصل کرلیں تاکہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ ( بقید حیات سرٹیفکیٹ ) کے طور پر قبول کرتے ہوئے بہ آسانی وظائف تقسیم کئے جاسکیں۔ حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وظیفہ یابوں کیلئے آدھار کارڈس کی اجرائی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے تاکہ آدھار نمبر وظیفہ یاب کی شناخت اور رہائشی پتہ ( ایڈریس ) ثبوت کے طور پر کارگر ہوسکے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اسکیم پر عمل آوری کیلئے مختلف بینکوں کے نمائندوں و وزارت پرسونل اور عوامی شکایات، وظیفہ یابان کے ساتھ وزیر اعظم مودی کے اجلاس میں کیا گیا۔