وظیفہ یابوں کا پی آر سی ، جی او کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید نور الانبیاء حسینی آرگنائزنگ سکریٹری پنشنرس سماج حیدرآباد کے بموجب حکومت تلنگانہ اسٹیٹ نے اپنے وظیفہ یابوں کے لیے پے رویژن کمیشن کی جی او نمبر 33 مورخہ 7 اپریل 2015 جاری کردیا ہے ۔ جس میں ماہ مارچ کا وظیفہ اسی ماہ اپریل میں ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے علحدہ جی او جاری کیا جارہا ہے ۔۔

برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 9 اپریل کو پرانی حویلی برقی فیڈر کے تحت آنے والے سالار جنگ سب اسٹیشن کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر 2 بجے دن تا 5 بجے شام کے درمیان پرانی حویلی ، زہرا نگر ، دارالشفاء ، چھتہ بازار ، میر عالم منڈی ، عالیجاہ کوٹلہ ، پیٹلہ برج ، پرانا پل ، گھانسی بازار ، سٹی کالج ، ہائی کورٹ روڈ ، ماروتی نگر ، موسیٰ باولی ، بہادر پورہ ، کوکہ کی ٹٹی ، دودھ باولی ، میڈس ہاسپٹل ، ایس وی این نگر ، میٹرنٹی ہاسپٹل ، وٹے پلی ، روشن کالونی ، محمدیہ کالونی ، چوک ، درگاہ حضرت گنتال شاہ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔