نئی دہلی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) منسٹر آف اسٹیٹ فار پرسونل جیتندرا سنگھ کے مطابق مرکزی ملازمین کیلئے وظیفہ کے حصول کیلئے آدھار کارڈ لازم نہیں ہے۔ اسٹانڈنگ کمیٹی آف والینٹری آفس کی 30 ویں میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدھار دراصل ایک اصافی ٹیکنالوجی سہولت ہے خاص طور پر بینکس کو گئے بغیر تصدیق حیات سرٹیفکیٹ کو داخل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ان کا بیان دراصل بعض مرکزی وظیفہ یابوں کو اپنے وظیفہ کے حصول کیلئے دشواری کے ضمن میں آیا ہے۔ میٹنگ ایجنڈہ کے مطابق وزیر نے وضاحت کی کہ مرکزی ملازمین کیلئے وظیفہ کے حصول کیلئے آدھار کارڈ لازم نہیں ہے۔