وضو میں سنتیں یہ ہیں: (۱) نیت کرنا (۲) اللہ کا نام لینا (۳) دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھونا (۴) کلی کرنا (۵) مسواک کرنا (۶) ناک میں پانی ڈالنا (۷) ڈاڑھی کا خلال کرنا (۸) دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کا خلال کرنا (۹) تمام سرکا (ایک دفعہ ) مسح کرنا (۱۰) دونوں کانوں کا ایک دفعہ مسح کرنا (۱۱) دونوں پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا (۱۲) ہر عضو کو تین تین دفعہ دھونا (۱۳) پے در پئے (اعضاء وضو کا ) دھونا ۔ (۱۴) ترتیب سے وضو کرنا ۔
وضو کے مستحبات : وضو میں مستحب امور یہ ہیں (۱) اونچے مقام پر بیٹھنا ۔(۲) قبلہ رو ہونا ۔(۳) مٹی کے برتن سے وضو کرنا ۔(۴) داہنے ہاتھ سے کلی کرنا اور ناک میں پانی لینا ۔ (۵) بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا ۔(۶) دونوں ہاتھ سے منہ دھونا ۔(۷) ہاتھوں کا انگلیوں کی طرف سے دھونا ( نہ کہ کہنیوں کی طرف سے ) ۔ (۸) کانوں کے مسح کے وقت چھوٹی انگلی کا کانوں کی سوراخ میں ڈالنا ۔(۹) گردن کا مسح کرنا ۔(۱۰) پیروں کا بائیں ہاتھ سے دھونا ۔ (۱۱) اعضاء کو (دھوتے وقت ) ملنا ۔(۱۲) داہنے عضو کا بائیں عضو سے پہلے دھونا ۔(۱۳) اعضاء کو حدود معینہ سے زیادہ دھونا ۔(۱۴) ڈھیلی انگوٹھی کا حرکت دینا ۔(۱۵) وضو کرتے وقت بلا ضرورت کسی سے مدد نہ لینا ۔(۱۶) وضو کے بچے ہوئے پانی کا کھڑے ہو کر پینا ۔(۱۷) ہر عضو کے دھوتے یا مسح کرتے وقت بسم اللہ کلمہ شہادت اور وہ خاص دعائیں پڑھنا جو حدیث شریف میں وارد ہوئی ہیں یعنی :
کلی کرتے وقت : اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی تِلاَوَۃِ الْقُرْاٰنِ وَ ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ
ناک میں پانی لیتے وقت : اَللّٰھُمَّ اَرِحْنِیْ رَائِحَۃَ الْْجَنَّۃِ وَ لاَ تُرِحْنِیْ رَائِحَۃَ النَّارِ ۔
منہ دھوتے وقت : اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہٌ وَّ تْسْوَدُّ وُجُوْہٌ ۔
دایاں ہاتھ دھوتے وقت : اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَ حَاسِبْنِیْ حِسَاباً یَّسِیْراً ۔
بایاں ہاتھ دھوتے وقت : اَللّٰھُمَّ لاَ تُعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ وَ لاَ مِنْ وَّرَائِ ظَھْرِیْ ۔
سر کا مسح کرتے وقت : اَللّٰھُمَّ اَظِلَّنِیْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ یَوْمَ لاَ ظِلَّ اِلاَّ ظِلُّ عَرْشِکَ ۔
کانوں کا مسح کرتے وقت : اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ ۔
گردن کا مسح کرتے وقت : اَللّٰھُمَّ اَعْتِقْ رَقْبَتِیْ مِنَ النَّارِ ۔
داہنا پاؤںدھوتے وقت : اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِیْ عَلَی الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَامُ ۔
بایاں پاؤں دھوتے وقت : اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ ذَنْبِیْ مَغْفُوْرًا وَّ سَعْیِیْ مَشْکُوراً وَّ تِجَارَتِیْ لَنْ تَبُوْرَ پڑھنا (نیز ہر عضو کے دھل جانے کے بعد دردو شریف پڑھ لینا مستحب ہے ) ۔
وضو کے بعد کلمہ شہادت ‘ دعائے ماثورہ ‘ اور سورہ اِنَّا اَنْزَلْنٰـہُ پڑھنا اور ( اگر مکروہ وقت نہ ہو تو ) دوگانہ نفل ادا کرنا ( جس کو تحیۃ الوضو کہتے ہیں ) ۔
اقتباس: نصاب اہل خدمات شرعیہ، حصہ سوم
zubairhashmi7@gmail.com