حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مسٹر وشیشتا جوہری جنرل منیجر سدرن ریلوے نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر کی حیثیت سے یکم دسمبر کو اضافی چارج حاصل کیا۔ مسٹر وشیشتاجوہری اسپیشل کلاس ریلوے اپرینٹیس آف 1975 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ سال 1979 میں انڈین ریلویز میں انڈین ریلویز سرویس آف میکانیکل انجینئرس میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے ریلویز میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔ بشمول جوائنٹ ڈائرکٹر ، ریسرچ ڈیزائنس اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن، لکھنو ، ڈیویژنل ریلوے منیجر ، وجئے واڑہ ڈیویژن اور سینئر ڈپٹی جنرل منیجر ، ساوتھ سنٹرل ریلوے اور چیف میکانیکل انجینئر ساوتھ ویسٹرن ریلوے ، ہبلی ۔ انہوں نے بحیثیت مشیر ، پروڈکشن یونٹس / ریلوے بورڈ ، نئی دہلی بھی خدمات انجام دی ہیں ۔۔