نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے آج دھمکی دی کہ وہ امریکی محکمہ سراغ رسانی سی آئی اے کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی کیونکہ سی آئی اے نے اسے مذہبی عسکریت پسند تنظیم قرار دیا ہے۔ وی پی ایچ نے اپنے ایک بیان میں ذرائع ابلاغ اور سی آئی اے کو مخالف ہندو قرار دیتے ہوئے ان سے اپنے بیان کیلئے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے۔
آسام میں زدوکوب کے ذریعہ ہلاک کرنے پر دو افراد گرفتار
گوہاٹی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد کو آج اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ انہوں نے آسام کے ضلع کربی آنگ لانگ میں دو افراد کو گائے ذبیحہ کیلئے منتقل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے زدوکوب کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔ مہلوکین کے نام 29 سالہ نیلوت پل داس اور 30 سالہ ابھیجیت ناتھ بتائے جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں خصوصی ذرائع ابلاغ پر افواہیں سرگرم تھیں۔