تروننتھاپورم ۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متعدد شمالی ریاستوں میں اپنی توسیع کے بعد وشوا ہندو پریشد کیرالا تک مفت حفظان صحت پروگرام کے ذریعہ اپنی توسیع کرے گی ۔ یہ ریاست میں اس کے اثر ورسوخ میں اضافہ کے منصوبوں کا ایک حصہ ہوگا ۔ اس اقدام کا عنوان ’’ انڈیا ہیلپ لائن ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ جس کے تحت غریب اور مستحق مریضوں کا اسپیشلسٹ ڈاکٹروں مفت علاج کروایا جائے گا ۔ اس اسکیم کا آغاز نومبر میں مجالس مقامی کے انتخابات کے بعد ہوگا ۔ وی ایچ پی کے ریاستی صدر ایس جے آر کمار نے کہاکہ وی ایچ پی اس سلسلہ میں کئی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے بات کرچکی ہے۔