وشاکھا پٹنم میں ماؤیسٹوں نے بیالٹ باکس چھین لیا

وشاکھا پٹنم 11 اپریل ( پی ٹی آئی ) مشتبہ ماؤیسٹ ملیشیا ارکان نے وشاکھا پٹنم کے ایجنسی علاقہ میں واقع بوسی پٹو گاؤں میں ایک پولنگ اسٹیشن سے بیالٹ باکس چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب ماویسٹوں کے دو مشتبہ ارکان سادہ لباس میں ملبوس ہوکر پولنگ اسٹیشن آئے انہوں نے ایک تا دیڑھ بجے کے درمیان بیالٹ باکس چھین لئے ۔ الیکشن کا عملہ اس کارروائی پر حیرت زدہ رہ گیا ۔ اس باکس کا پتہ چلانے کیلئے علاقہ میں تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔ رات دیر گئے تک اس بیالٹ باکس کی دستیابی کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔