ہزار افراد کو روزگار ، کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ وزیر آئی ٹی اے پی نارا لوکیش کی بات چیت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی آندھرا پردیش ریاست نارا لوکیش نے وشاکھا پٹنم میں بلاک چین ٹکنالوجی پارک قائم کرتے ہوئے 1000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بلاک چین ٹکنالوجی کمپنی کے نمائندوں سے نارا لوکیش نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں آئی ٹی کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم میں بلاک چین ٹکنالوجی پارک قائم کرنے کے سلسلے میں آپلا ۔ فنس ۔ اویاسیس گریس کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ مرحلہ وار احساس پر بلاک چین ٹکنالوجی پارک قائم کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔ عارضی آفس میں بلاک چین ٹکنالوجی ٹریننگ سنٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ 12 بلاک چین ٹکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ بلاک چین کنسارٹیم کا قیام عمل میں لاتے ہر سال 1000 افراد کو روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ نارا لوکیش نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش ٹکنالوجی کے استعمال کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ بلاک چین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کے مختلف شعبوں میں سائبر حملوں کو روکنے کے احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاک ٹکنالوجی کی ترقی میں آندھرا پردیش گلوبل لیڈر کے طرز پر ابھرنے کی توقع کا اظہار کیا ۔۔