حیدرآباد 16 جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے وشاکھا منیم میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اتوار کی رات لمبا سنگی میں درجہ حرارت6 ڈگری ‘ اراکو ‘ پاڈیرو میں 8 ‘ منی مالورو میں 7 ‘ چنتا پلی میں 9 ڈگری درج کیا گیا ہے ۔ کہر کی گھنی چادر چھائی ہوئی ہے ۔ مقامی افراد اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گاڑی سواروں کو صبح کے اوقات میں گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کھول کر گاڑی چلانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔