سریکا کلم 27 فبروری ( پی ٹی آئی ) مرکزی مملکتی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی ٹی کے کرپنیا نے کہا کہ وہ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے یو پی اے چیر پرسن سونیا گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وشاکھاپٹنم کو ہی سیما آندھرا کا نیا دارالحکومت بنایا جائے۔ یہاں ایک عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم کو حیدرآباد سے زیادہ بہتر ترقی دی جائیگی ۔