وشاکھاپٹنم ۔ 8ستمبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم کے علاقہ مادھوا دھارا میں لارڈ گنیش کی مورتی کیلئے پیش کردہ لڈو کا آج 12.75لاکھ روپئے میں ہراج عمل میں آیا ۔ منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کی تقسیم کے بعد یہاں لڈو کے ہراج میں یہ پہلی بھاری رقم حاصل ہوئی ہے ۔ 27کیلو وزنی لڈو کو رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ اے رمادیوی ‘ ڈی بھاسکر ریڈی اور کے کرشنا بھارگوا نے خریدا ۔ منتظمین نے کہا کہ لڈو کے ہراج سے حاصل ہونے والی رقم چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں دی جائے گی ۔