وشاکھاپٹنم میں یوم بحریہ چندرا بابو نائیڈو نے بحری مظاہروں کا مشاہدہ کیا

وشاکھاپٹنم 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے مشرقی بحری کمانڈ کی جانب سے منعقدہ یوم بحریہ کے موقع پر آج شام آر کے بیچ پر بحری مظاہروں کا مشاہدہ کیا ۔ چیف منسٹر کا استقبال فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف مشرقی بحری کمانڈ وائس اڈمیرل ستیش سونی نے کیا ۔ ہیلی کاپٹروں نے رنگا رنگ کرتب کے مظاہرے کئے ۔ ہندوستانی فضائیہ کی ٹیم کا بھی دم بخود مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ بحری مظاہرین نے قوم ترنگا اور ہندوستانی بحریہ کے پرچم کے ساتھ فضاء میں کرتب دکھائے ۔ مشرقی بحری کمانڈ سے تعلق رکھنے والے 9 مختلف نوعیت کے 19 طیاروں نے بھی کرتب دکھائے ۔ جہازوں کے عرشیہ سے آتشبازی بھی کی گئی۔