وشاکھاپٹنم 20 اپریل ( پی ٹی آئی ) وشاکھاپٹنم میں پولیس نے کہا ہے کہ جنگلاتی علاقہ میں آج چار مشتبہ نکسلائیٹوں کو گرفتار کرلیاگیا جو نودامرتی جنگلاتی علاقہ میں گھوم رہے تھے کہ پولیس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شدگان کی پی دیروکا عرف وینکٹ راو ، پی سنیاسی راؤ عرف سانیا ، ٹی چنتی عرف پٹو اور کے رامیشور راو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ ماؤ نواز انتہاء پسند پلوں کو دھماکہ سے اڑانے اور پولیس پر فائرنگ کے بشمول کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔