حیدرآباد 6 اکٹوبر (پی ٹی آئی) پولیس نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں نکسلائٹوں نے تلگودیشم کے تین مقامی لیڈروں کو مبینہ طور پر اپنی تحویل میں رکھ لیا۔ وشاکھاپٹنم کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کے پروین نے کہاکہ نکسلائیٹوں نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ تلگودیشم کے ان تینوں لیڈروں سے دھار کنڈہ میں کل دوپہر ان سے ملاقات کرنے کے لئے کہاکہ جس کے بعد وہ وہاں پہونچے تھے جنھیں انتہا پسندوں نے حبس بیجا میں رکھ لیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہاکہ نقصان نہ پہونچانے نکسلائٹوں کے وعدہ کے بعد ہی تلگودیشم کے جی کے ویدھی منڈل صدر ایم بالیا اور دیگر دو لیڈرس ایم مہیش اور وی بالیا ان سے ملاقات کے لئے وہاں پہونچے تھے جنھیں اب اُنھیں اپنی تحویل میں رکھ لیا گیا ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ بکسائٹ کی کانکنی کے خلاف اکلہار احتجاج کے لئے نکسلائٹوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔