وشاکھاپٹنم 18 جنوری (پی ٹی آئی ) ماوسٹوں نے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں واقع مذہبی آشرم اور ایک چھوٹے مکان کو تباہ کردیا ۔ جی مدو گلا کے انسپکٹر کے سرینواس راو نے بتایا کہ تقریباً 20 ماوسٹ گڈیلم ویدی میں واقع آشرم پہنچے اور یہاں موجود مورتیوں کو تباہ کردیا ۔ یہ آشرم جگن دُرا سیماچلم چلاتا تھا ۔ ماوسٹوں نے اس کے گھر کو بھی تباہ کردیا اور یہاں رکھی موٹر بائیک کو نذر آتش کردیا ۔ انہوں نے جانے سے قبل سیما چلم کے عقیدت مندوں کو بھی زدوکوب کیا۔ ماوسٹوں کو شبہ تھا کہ سیما چلم پولیس مخبر ہے وہ اسے ہلاک کرنے آئے تھے لیکن سیما چلم موجود نہیں تھا ۔